زرعی ماہرین کی دھان کی منظور شدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

زرعی ماہرین کی دھان کی منظور شدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ )زرعی ماہرین نے دھان کی فی ایکڑ بہترین پیداوار کے حصول کیلئے منظور شدہ اقسام کی کاشت اور وقت کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار شیڈول کے مطابق دھان کی بروقت کاشت یقینی بنائیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل یاپریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے۔انہوں نے کہاکہ نیاب اری 9، اری 6 ، نیاب 2013 ، پی کے 386،کے ایس کے 133 ، کے ایس کے 282 ، کے ایس کے 434 کی کاشت کابہترین وقت 7جون تک، شہنشاہ 2 ، پرائیڈ 1 ، وائے 26 ، پی ایچ بی 71 کی کاشت کا موزوں ترین وقت 15جون تک ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ پی ایس 2، باسمتی پاک /کرنل باسمتی ، سپر باسمتی ، باسمتی 370 ، باسمتی 385 ، باسمتی 515 ، باسمتی 2000 کی کاشت یکم جون سے 20جون تک ، ساہیوال ، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں کیلئے باسمتی 198 کی کاشت کا معیاری وقت یکم جون سے 15جون تک اور شاہین باسمتی کی کاشت کا بہترین ٹائم 15 جون سے 30جون تک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر مذکورہ شیڈول کے مطابق دھان کی کاشت نہ کی جائے تو پیداواری ہدف متاثر ہو سکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکار اس سلسلہ میں موبائل فون کے ذریعے ایس ایم ایس ہیلپ لائن 0304-4000172 سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

B

مزید :

کامرس -