آبی ذخائر

آبی ذخائر

  

لاہور (اے پی پی )تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال پر مبنی رپورٹ جاری کر دی گئی۔تفصیل کے مطابق دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد195000 کیوسک اور اخرج 140000 کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد67500 کیوسک اور اخراج67500کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد64500کیوسک اور اخراج24000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 65200 کیوسک اور اخراج 37300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔جناح بیراج میں پانی کی آمد180100کیوسک اور اخراج 172600 کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد184800 کیوسک اوراخراج 180000 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد152200 کیوسک اور اخراج 128500 کیوسک رہا۔

، پنجند بیراج میں پانی کی آمد12300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، گدوبیراج میں پانی کی آمد 114500 کیوسک اور اخراج 102000 کیوسک، سکھربیراج میں پانی کی آمد80100 کیوسک اور اخراج 35300 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد16300کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1459.50فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ1.790 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1160.65 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ2.411 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.165 ملین ایکڑ فٹ رہا ۔رپورٹ کے مطابق تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل بدھ کی صبح 6 بجے کی ہے۔

مزید :

کامرس -