اوبر نے الفابیٹ کی فائل چرانے کے مقدمے میں اپنے انجینئر کو فارغ کردیا

اوبر نے الفابیٹ کی فائل چرانے کے مقدمے میں اپنے انجینئر کو فارغ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی آن لائن ٹیکسی سروس ’’ اوبر ‘‘ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے معروف سرچ انجن گوگل کی پیرنٹ کمپنی ’’ الفابیٹ‘‘ کی فائل چرانے کے مقدمے میں اپنے ایک انجینئر کو فارغ کردیا ہے۔انجینئر انتھونی لیوانڈوسکی کو اس وقت فارغ کیا گیا ہے جب عدالت کے جج نے ایک روز بعد گوگل کے بغیر ڈرائیور کاریونٹ ’’ وائیمو‘‘ سے ملنے والی فائل پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وائیمو کی جانب سے یہ مقدمہ فروری میں دائر کیا گیا تھا جس کے تحت جج نے حال ہی میں متعلقہ فائل جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب کمپنی نے انجینئر کو فائل پیش کرنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی تھی جس میں ناکامی کے بعد اسے گزشتہ روز ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -