حکمران اقتدار کی لڑائی میں قومی مفاد سے کھیل رہے ہیں ،جے آئی ٹی کو منطقی انجام تک پہنچتے دیکھ رہا ہوں:شیخ رشید احمد

حکمران اقتدار کی لڑائی میں قومی مفاد سے کھیل رہے ہیں ،جے آئی ٹی کو منطقی ...
حکمران اقتدار کی لڑائی میں قومی مفاد سے کھیل رہے ہیں ،جے آئی ٹی کو منطقی انجام تک پہنچتے دیکھ رہا ہوں:شیخ رشید احمد

  

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمران اقتدار کی لڑائی میں قومی مفاد سے کھیل رہے ہیں جے آئی ٹی کو منطقی انجام تک پہنچتے دیکھ رہا ہوں پپو کی پہلی تین میں کمپارٹ تھی اب پانچ میں فیل ہوگا۔

پاکستان کو برطانیہ سے 7سی کنگ ہیلی کاپٹر مل گئے

تفصیلات کے مطابق میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پپو کو پانچ مضامین میں فیل ہوتے دیکھ رہا ہوں جبکہ نواز شریف کے مسائل میں اب مزید اضافہ ہوگاکیونکہ پانامہ کیس میں اب سوالات نواز شریف کیلئے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے 10 سے 15 دن میں صورتحال واضح ہوجائے گی ۔ حکمران اقتدار کی لڑائی میں قومی مفاد سے کھیل رہے ہیں ۔ شیخ رشید نے نہال ہاشمی کا نام لئے بغیر کہا کہ ان جیسے لوگوں کی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔پنجاب کے کوٹے پر سندھ میں سیاست کررہے ہیں، یہ کرائے کے لوگ ہیں ان جیسے آٹھ دس اور بھی لوگ ہیں جو نواز لیگ کے اسکواڈ میں ہیں ان کو صرف قربانی کا بکرا بنا کراستعمال کیا جاتا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -