نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی پالیسی مزید سخت

نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی پالیسی مزید سخت

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان اسکواش فیڈریشن نے نوجوان کھلاڑیوں کے حوالے سے اپنی پالیسی کو مزید سخت کرتے ہوئے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپین شپ کیلئے دو ٹاپ پلیئرز زائد العمر ہونے پر ڈراپ کر دیئے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری وونگ کمانڈر طاہر سلطان کے مطابق جونیئر ٹاپ اسکواش پلیئر مہران جاوید اور حارث اقبال سمیت دیگر کھلاڑیوں کے میڈیکل لئے گئے جن میں مہران اجوید اور حارث اقبال زائد العمر ہونے پر ٹیسٹ میں پکڑے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی عمر میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،ورلڈ جونیئر سکواش میں کھلاڑی پکڑے جاتے تو پاکستان کی بدنامی ہوتی لہذا دونوں ٹاپ پلیئرز کو زائد العمر ہونے پر کیمپ سے آوٹ کیا گیا۔ واضح رہے کہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپین شپ 19جولائی سے نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -