چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کو ورلڈ کپ میں رسائی یقینی بنانے کا چیلنج درپیش

چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کو ورلڈ کپ میں رسائی یقینی بنانے کا چیلنج درپیش

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں ورلڈ کپ میں رسائی یقینی بنانے کا چیلنج درپیش ہے۔ون ڈے رینکنگ میں پوزیشن بہتر بنانے کیلئے ہرمیچ میں پوری جان لڑانا ہوگی، بدستور آٹھویں نمبر پر موجود گرین شرٹس کے پوائنٹس کی تعداد 88 ہے، وہ اس وقت ساتویں نمبر پر موجود سری لنکا اور چھٹی پوزیشن کی حامل بنگلا دیش ٹیم سے 5 پوائنٹس پیچھے ہیں۔آئی لینڈرز اور بنگال ٹائیگرز دونوں کے ہی 93، 93 پوائنٹس ہیں۔ پاکستان کو ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست جگہ پانے کیلیے بہتر پرفارم کرتے ہوئے رینکنگ میں پوزیشن کو اچھا بنانا ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -