بنگلہ دیش نے ہارجیت تناسب میں دیگر ایشیائی ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

بنگلہ دیش نے ہارجیت تناسب میں دیگر ایشیائی ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش نے ہارجیت تناسب میں باقی تینوں ایشیائی ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا، 2015 کے آغاز سے بنگال ٹائیگرز کا 34 میچز میں فتح شکست کا تناسب 1.46بھارت، سری لنکا اور پاکستان سے بہتر ہے۔اس عرصے کے دوران بنگلہ دیشی ٹیم رینکنگ میں نویں سے چھٹی پوزیشن پر پہنچ چکی ہے۔ تجربہ کار اوپنر تمیم اقبال نے کہاکہ ہمیں سخت محنت کا پھل ملا۔
، ہم ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں، اچھی کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔