آل پنجاب فلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

آل پنجاب فلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

  

راولپنڈی(اے پی پی) آل پنجاب ایٹ سائیڈ الزکی فلڈلائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ (کل)جمعہ سے جمال پور سیداں، گجرات میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر چوہدری منیر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، میرپور، جہلم، حافظ آباد، چکوال، سرگودھا اور گجرات کی ٹیمیں شامل ہیں اور ٹورنامنٹ ناک سسٹم پر کھیلا جائے گا۔

، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 10 جون کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -