قومی سائیکلنگ کوچ سردار نزاکت علی تربیت کے بعد کوریا سے وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد(اے پی پی) قومی سائیکلنگ کوچ سردار نزاکت علی اور خواتین کھلاڑی فرح یاسمین تربیت کے بعدکوریا سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ سردار نزاکت علی ایک ماہ قبل انٹرنیشنل سائیکلنگ فیڈریشن کی خصوصی دعوت پر کوریا میں کھلاڑیوں کو تربیت دینے کیلئے گئے تھے ۔
کیونکہ سردار نزاکت نے 2016ء کو لیول ون اور ٹو کے کورس میں ٹاپ کیا تھا اس لئے ان کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں۔