چیمپئنز ٹرافی،کرس گیل بلے بازوں میں سر فہرست

چیمپئنز ٹرافی،کرس گیل بلے بازوں میں سر فہرست
 چیمپئنز ٹرافی،کرس گیل بلے بازوں میں سر فہرست

  

لاہور(افضل افتخار)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹس میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل جبکہ باؤلنگ میں نیوزی لینڈ کے ملز سر فہرست ہیں۔ کرس گیل نے چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر 17میچز کی 17اننگز کھیلیں اور 52.73 کی اوسط سے 791 رنز بنائے جس میں تین سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔ ان کا ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ سکور 133 ناٹ آؤٹ ہے ۔زیادہ رنز بنانے والوں میں دوسرے نمبر پر سری لنکا کے جے وردھنے ہیں جنھوں نے 22 میچز کی 21 اننگز میں 41.22 کی اوسط سے 742 رنز بنائے جبکہ سری لنکا کے ہی سنگا کارا تیسرے نمبر پر ہیں جنھوں نے 37.94 کی اوسط سے 683 رنز بنائے۔ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں میں نیوزی لینڈ کے کے ڈی ملز کا پہلا نمبر ہے۔ انہوں نے 15میچوں کی 15اننگز میں 17.25 کی اوسط سے 28 وکٹیں حاصل کیں ۔ دوسرے نمبر پر سری لنکا کے مرلی دھرن رہے جنھوں نے 17 میچز میں 24 وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرے نمبر پر سری لنکا لیستھ ملنگا رہے جنھوں نے 13میچوں میں 22وکٹیں حاصل کیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -