ہاکی کوالیفائنگ،قومی ٹیم آج آئرلینڈ کیخلاف سیریز کا آغاز کریگی

ہاکی کوالیفائنگ،قومی ٹیم آج آئرلینڈ کیخلاف سیریز کا آغاز کریگی

  

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم عالمی کپ ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کے سلسلہ میں آئرلینڈ کی ٹیم کے خلاف تین میچز کی سیریز کا آغاز (آج) جمعرات سے کرے گی۔ پہلا میچ یکم جون، دوسرا 3 جون اور تیسرا 4 جون کو کھیلے گی ٗ قومی ٹیم10 جون کو لندن پہنچے گی اور وہاں پر 15 سے 25 جون تک کھیلے جانے والے عالمی کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کریگی ٗ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ15 جون کو ہالینڈ کے خلاف ٗدوسرا16 جون کو کینیڈا کے خلاف ٗتیسرا 18 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف جبکہ چوتھا اور اپنا لیگ کا آخری میچ 19 جون کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -