ہونڈورس ،فٹبال میچ سے قبل بھگدڑ مچنے سے چار افراد ہلاک

ہونڈورس ،فٹبال میچ سے قبل بھگدڑ مچنے سے چار افراد ہلاک

  

ہونڈورس(آئی این پی)ہونڈورس میں فٹبال میچ سے قبل بھگدڑ مچنے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔نیشنل اسٹیڈیم میں موٹاگوا اور ہونڈورس اور پروگ ریسو کے درمیان فائنل میچ کے آغاز سے چند لمحے قبل سینکڑوں شائقین نے پولیس کے حصار کو توڑ کر اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔

یونیورسٹی ہسپتال کے ترجمان میگوئل اوسوریو نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 25 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -