پنجاب سپورٹس بورڈٖ کا کھیلوں کا سب سے بڑا بجٹ دینے کا اعلان

پنجاب سپورٹس بورڈٖ کا کھیلوں کا سب سے بڑا بجٹ دینے کا اعلان

  

راولپنڈی(آئی این پی)پنجاب سپورٹس بورڈ اسٹیئرنگ کمیٹی اور میٹر و بس اتھارٹی کے چیئرمین حنیف عباسی نے پنجاب کی تاریخ میں کھیلوں کا سب سے بڑا بجٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ میں پنجاب حکومت سپورٹس کیلئے 13.5ارب روپے کا بجٹ مختص کرئے گی ، پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں جبکہ راولپنڈی میں فٹ بال اور ہاکی گراونڈز رواں سال مکمل کر لینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہباز شریف ٹی 20کرکٹ کپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ افتتاحی تقریب میں سابق رکن پنجاب اسمبلی راحت قدوسی ، چیئرمین واسا ضیا اللہ شاہ ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مسعود انور ، ممبران ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی بابر شاہ ، ملک سہیل سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھی ۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہے ، شہباز شریف ٹی 20کرکٹ کپ کو ہر سال تسلسل سے منعقد کروایا جا رہا ہے تاکہ نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مواقع فراہم کئے جا سکے ، انہوں نے کہاکہ کرکٹ کیساتھ ساتھ فٹ بال ، ہاکی ، والی بال سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کو بھی منعقد کروایا جائیگا ، پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں میں پنجاب کی ستر سالہ تاریخ کا سب بڑا بجٹ دینگے اور آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ میں سپورٹس کیلئے 13ارب50کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا جائیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں حنیف عباسی نے کہاکہ راولپنڈی میں شہناز شیخ ہاکی گراونڈ اور فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر کا عمل مکمل کرنے کیلئے آسٹرو ٹرف اور دیگر آلات پاکستان پہنچ گئے ہیں جسے رواں سال مکمل کر لیا جائے گا ۔ شہباز شریف رمضان کرکٹ کپ کے فاتح کو3لاکھ اور رنرز اپ کو دو لاکھ روپے کی انعامی رقم دینگے جبکہ راولپنڈی میں ہر کھیل کو فروغ کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائے گی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -