ہالی وڈ سٹار ڈیزل کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

ہالی وڈ سٹار ڈیزل کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد
 ہالی وڈ سٹار ڈیزل کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

  

لاس اینجلس(نیٹ نیوز) ہالی ووڈ اسٹار ون ڈیزل کی امریکن ہپ ہوپ آرٹسٹ فرنچ مونٹانا کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دیتے نظرآرہے ہیں۔ ہالی ووڈ اسٹارون ڈیزل نے بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک ویڈیو کے ذریعے رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے اس بات کا فخریہ اعتراف کیا کہ ان کا بھائی رمضان کے روزے رکھ رہا ہے۔انہوں نے رمضان کے دوران طویل مدت تک پر ہیزگاری اختیار کرنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ روزے کا تصور بہت ہی طاقتور ہے اور یہ تمام لوگوں کیلئے بہت اچھا ہے ہر کسی کو اپنی زندگی میں ایک بار یہ تجربہ ضرور کرنا چاہئے۔

اس موقع پران کے بھائی فرنچ مونٹانا نے ون ڈیزل کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ میں کوشش کررہاہوں کہ میرا بھائی بھی میرے ساتھ رمضان کے روزے رکھے ’رمضان مبارک‘۔

مزید :

کلچر -