اکشے اور روینہ کامیڈی ریئلٹی ٹی وی شو میں اکھٹے

اکشے اور روینہ کامیڈی ریئلٹی ٹی وی شو میں اکھٹے
 اکشے اور روینہ کامیڈی ریئلٹی ٹی وی شو میں اکھٹے

  

نئی دہلی (اے پی پی)بالی وڈ اداکار اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن کامیڈی ریئلٹی ٹی وی شو میں اکھٹے نظر آئیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن نئے کامیڈی ریئلٹی ٹی وی شو’’داگریٹ انڈین لافٹر چیلنج ‘‘ میں اکھٹے نظر آئیں گے۔اطلاعات کے مطابق اداکارہ روینہ ٹنڈن شو میں جج بنیں گی۔واضح رہے کہ دونوں اداکاروں نے فلم’’ کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘‘ اور’’ مہرا‘‘ سمیت متعدد فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا۔

مزید :

کلچر -