فرانسیسی الپائس ٹی وی نے شاہ رخ خان کی موت کی جھوٹی خبر چلا دی

فرانسیسی الپائس ٹی وی نے شاہ رخ خان کی موت کی جھوٹی خبر چلا دی
 فرانسیسی الپائس ٹی وی نے شاہ رخ خان کی موت کی جھوٹی خبر چلا دی

  

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی اداکار شاہ رخ خان اب اس دنیا میں نہیں رہے، وہ ایک طیارے حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حقیقت نہیں بلکہ صرف ایک جھوٹی خبر ہے جو ایک فرانسیسی ویب سائٹ نے چلائی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ فرانسیسی ویب سائٹ ’’الپائس ٹی وی‘‘ نے یہ خبر اپنی ویب سائٹ پر جاری کی جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر کی کئی ویب سائٹس کی زینت بن گئی تاہم جلد ہی اس خبر کے جھوٹا ہونے کا انکشاف بھی ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس میں یہاں تک کہا گیا کہ فرانس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ناصرف اس حادثے کی مذمت کی ہے بلکہ ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔جھوٹی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اپنی بیٹی کی سالگرہ کے کچھ ہی دیر بعد گلف سٹریم G550 جیٹ کے ذریعے پرسنل اسسٹنٹ اور چند دیگر لوگوں کے ہمراہ ایک بزنس میٹنگ کیلئے جا رہے تھے تاہم طیارہ کو حادثہ پیش آ گیا۔ اگرچہ یہ رپورٹ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے لیکن اس کے باوجود اسے بنانے والوں کو داد دینا پڑے گی۔

کیونکہ انہوں نے کچھ اس طرح کام کیا کہ یہ بالکل اصلی معلوم ہوئی اور کئی میڈیا ادارے بھی دھوکہ کھا گئے تاہم بعد میں اپنی ویب سائٹ سے خبر ہٹا دی۔ اس رپورٹ میں فلائٹ نمبر بھی دیا گیا جبکہ فرانس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نام استعمال کرنے کے علاوہ چند ایسے الفاظ بھی استعمال کئے جنہوں نے اس رپورٹ کو اصلی ہونے کا رنگ دیا۔ یہ رپورٹ جیسے ہی سوشل میڈیا پر آئی تو شاہ رخ خان کے مداحوں میں بے چینی پھیل گئی اور فوراً صدمے سے بھرے اور دردناک جذبات کا اظہار شروع کر دیا۔

مزید :

کلچر -