فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثہ شاہ رخ محفوظ ،2کارکن زخمی

فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثہ شاہ رخ محفوظ ،2کارکن زخمی

  

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان زخمی ہوئے تاہم خوش قسمتی سے کنگ خان واقعے میں محفوظ رہے۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنند ایل رائے کی ہدایات میں شاہ رخ کی ایک فلم کی شوٹنگ ممبئی کے فلم سٹی سیٹس پر جاری تھی۔اس دوران شوٹنگ میں استعمال کی جانے والی ایک سیڑھی سیٹ کی چھت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں چھت کا بڑا حصہ بھی نیچے گر گیا۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان بھی اْس وقت سیٹ پر موجود تھے تاہم وہ اس مقام سے دور بیٹھے تھے جہاں چھت گری۔البتہ چھت گرنے کے نتیجے میں سیٹ پر کام کرنے والے عملے کے دو ارکان زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس واقعے کے بعد فلم کی شوٹنگ کو 2 دن کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

مزید :

کلچر -