انسانی سمگلنگ کے موضوع پر ’’دلدل‘‘ کی ریکارڈنگ

انسانی سمگلنگ کے موضوع پر ’’دلدل‘‘ کی ریکارڈنگ
انسانی سمگلنگ کے موضوع پر ’’دلدل‘‘ کی ریکارڈنگ

  

لاہور(فلم رپورٹر)انسانی سمگلنگ کے موضوع پر نجی ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل’’دلدل‘‘ کی ریکارڈنگ کا آغازکردیا گیا جس میں اداکارزاہداحمداور ارمینا خان لیڈ رول کررہے ہیں جبکہ کاسٹ میں عابدعلی سمیت دیگرفنکاربھی شامل ہیں۔ڈرامے کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جس کا تعلق ایک غریب فیملی سے ہے اور وہ اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کے لئے ہرقیمت پر بیرون ملک جانا چاہتا جو آخرکار بیرون ملک تو چلا جاتا ہے لیکن بہت مشکلات اور پریشانیوں کے بعد جہاں اسے مزید دشواریوں کا سامنا ہے ۔ڈرامے میں پاکستان سے غیر قانونی طورپر بیرون ملک جانے والے افرادکی مشکلات بارے بتایا گیا ہے ۔اس بارے میں اداکارزاہداحمدکاکہنا ہے کہ’’دلدل‘‘کی کہانی بہت ہی اچھی ہے جس کے ساتھ ساتھ میراکردار بھی ناظرین کو چونکنے پر مجبورکردے گا۔ایک سوال کے جواب میں زاہداحمدنے مزیدبتایا کہ میں ڈراموں کے انتخاب میں اب محتاط اندازسے کام کررہا ہوں کیونکہ ایک غلطی کی وجہ سے فنکارکو کیرئربری طرح متاثرہوتاہے۔

مزید :

کلچر -