سلمان کی اپنے بھائی کے ساتھ بچپن کی تصویر شیئر

سلمان کی اپنے بھائی کے ساتھ بچپن کی تصویر شیئر
 سلمان کی اپنے بھائی کے ساتھ بچپن کی تصویر شیئر

  

نئی دہلی (اے پی پی) بالی وڈ ادکارسلمان خان نے اپنے بھائی سہیل خان کے ساتھ بچپن کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی جس میں سلمان خان سہیل خاں کے ساتھ سنجیدہ انداز میں کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں بھائی فلم ٹیوب لائٹ میں اکھٹے نظرآئیں گے جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے ۔ فلم میں چینی اداکارہ زو زو مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اداکار شاہ رخ خان فلم میں مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم ٹیوب لائٹ عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -