سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے کوئی کمیٹی بنائی گئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے: ملک محمد احمدخان

سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے کوئی کمیٹی بنائی گئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی ...
سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے کوئی کمیٹی بنائی گئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے: ملک محمد احمدخان

  

لاہور(این این آئی) حکومت پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے آج کے چند قومی اردو اخبارات میں سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے چھپنے والی ایک خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے کوئی کمیٹی بنائی گئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔

حکمران اقتدار کی لڑائی میں قومی مفاد سے کھیل رہے ہیں ،جے آئی ٹی کو منطقی انجام تک پہنچتے دیکھ رہا ہوں:شیخ رشید احمد

تفصیلات کے مطابق ملک محمد احمد کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ماہرین کی ایسی کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی ہے جسے ریاستی اداروں پر تنقید کرنے والوں کا سراغ لگانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہو اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ انہوں نے اس رائے کا اظہار کیا کہ وطن عزیز میں بسنے والے ہر شخص کو ایک ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرنا چاہیے اور ایسی رائے زنی سے اجتناب کرنا چاہیے جس سے ریاستی اداروں کی تضحیک ہو اور ملکی یکجہتی اور سلامتی پر کوئی حرف آئے۔

مزید :

قومی -