سنجے دت نے "ٹوٹل دھمال‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا

سنجے دت نے "ٹوٹل دھمال‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا
 سنجے دت نے

  

ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ کے ناموراداکار سنجے دت نے دھمال سیریز کی تیسری فلم ’ٹوٹل دھمال‘ میں کام کرنے سے صاف انکار کردیا۔بھارتی فلم انڈسٹری میں منابھائی کے نام سے مشہوراداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ وہ اب مزید دھمال سیریز کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے تینوں بچے شاہران، اقرا اور ترشالا انہیں اخلاق سے گرے ہوئے مزاحیہ کرداروں میں دیکھیں جب کہ سنجے دت کے فلم میں کام کرنے سے منع کرنے کے بعد کامیڈین اداکار رتیش دیش مکھ نے بھی فلم ’ٹوٹل دھمال‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سنجے نے فلم میں کام نہ کرنے کی ایک اور وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس مزید کسی پراجیکٹ کا حصہ بننے کیلئے وقت نہیں ہے۔

انہوں نے حال ہی میں فلم ’بھومی‘ کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے جو باپ بیٹی کے جذباتی رشتے پرمبنی ہے

مزید :

کلچر -