عیدالفطرپر تین اردواور چار پشتو فلموں کی ریلیزفائنل

عیدالفطرپر تین اردواور چار پشتو فلموں کی ریلیزفائنل

  

لاہور(فلم رپورٹر)عیدالفطرکے لئے تین اردواور چار پشتو فلموں کی ریلیزفائنل ہوگئی ہے۔سہیل خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم’’شورشرابا‘‘لاہورمیں بننے والی واحداردوفلم ہے جسے عیدپر ریلیزکیاجائے گا جس کی ڈائریکشن اور کوریوگرافی کے لئے بالی ووڈ کی خدمات حاصل کی گئیں جبکہ اس کے علاوہ بالی وڈ کی فلم’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی نمائش بھی مشکوک ہے ۔عیدالفطرپر ریلیز ہونے والی دوفلموں میں ڈاکٹرحسن وقاص رانا کی ڈائریکشن میں بننے والی ایکشن فلم’’یلغار‘‘شامل ہے جسے کثیر سرمائے سے بنایا گیا ہے ۔عیدکی دوسری فلم حسن ضیا اور یاسرنوازکی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی’’مہرالنسا وی لب یو‘‘ ہے ۔عیدپر ریلیز ہونے والی پشتو فلموں میں زخمونہ، دس خوشی بہ منے،گل جاناں، اور ستا محبت مہ زندگی دا شامل ہیں ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عیدپر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعدادمیں اضافہ متوقع ہے کیونکہ لاہور میں زیرتکمیل دوپنجابی فلمیں بھی عیدکی دوڑ میں شامل ہوسکتی ہیں ۔

مزید :

کلچر -