فنکار رمضان المبارک عقید ت واحترام سے منانے میں مصروف
حسن عباس زیدی
ماہ رمضان جاری ہے اس ماہ میں اُمت مسلمہ روایتی مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ بارگاہ الہٰی میں سجدہ ریز ہوکرجہاں اپنے گناہ بخشوانے کیلئے عبادتیں کرتی ہے۔اس ماہ جہاں تمام مسلمان عبادت میں مصروف ہوتے ہیں وہیں شوبزسے تعلق رکھنے والے لوگ اپنی سرگرمیاں محدود کرکے زیادہ سے زیادہ عبادت کرتے ہیں اور اس ماہ کو احترام سے مناتے ہیں۔شوبز کے لوگ ماہ رمضان میں سحری اورافطاری کی خوبصورت تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں ۔رمضان المبارک کے بارے میں ’’پاکستان‘‘ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ اسلام کے پانچ فرض ارکان میں سے روزہ ایک ہے۔ اس لئے ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہوجاتاہے۔ روایتی عقیدت کے ساتھ سحر اورافطارکی محفلیں سجتی ہیں اورہم سب مل کرروزہ رکھتے اورافطارکرتے ہیں۔ پانچ وقت کی نمازکے علاوہ رمضان کے حوالے سے ہونے والی شوبزسرگرمیوں میں بھی شرکت ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی میں نے ماہ رمضان کی مناسبت سے دونعتیہ کلاموں کو ریکارڈ کیا اورویڈیو بھی بنائے ہیں۔پروڈیوسر یار محمد شمسی صابری نے کہا کہ رمضان میں ملک وقوم کی بہتری اورمسائل کے خاتمے کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں۔ کہیں پر مستحق افراد کی سحری کااہتمام کیا جاتاہے توکہیں پرافطاری سجائی جاتی ہے۔ کہیں پرقرآن پاک کی تلاوت کی آواز سنائی دے رہی ہوتی ہے توکہیں سے حمد اورنعت رسول مقبول سنائی دے رہی ہوتی ہے۔مجاہد عباس اور نواز انجم نے کہا کہ واقعی یہ ماہ رمضان کی برکتوں کا ہی نتیجہ ہے کہ سحر اورافطار کے وقت جگہ جگہ وسیع دسترخوان سجائے جاتے ہیں۔سدرہ نور،لائبہ علی،شبنم چوہدری اور سلمیٰ ندیم نے کہا کہ محبت، امن اور بھائی چارے کا جوپیغام دین اسلام دیتا ہے اس کی خوبصورت مثال ہمیں ماہ رمضان میں نظرآتی ہے۔ ویسے توروزہ ہرمسلمان پرفرض ہے اوراس کی اہمیت اورافادیت سے بھی لوگ واقف ہیں۔ لیکن اس ماہ کی برکتوں کی وجہ سے معصوم بچے کم عمری میں ہی روزہ رکھنے کی خواہش کااظہارکرنے لگتے ہیں۔جبکہ ماہ رمضان میں علماء کرام جس طرح سے ماہ رمضان کی اہمیت اورمقصدکوبیان کرتے ہیں، سن کردلی سکون ملتا ہے اورپوری امت مسلمہ اپنے پروردگارکا شکربھی ادا کرتی ہے ۔ مساجد میں پانچ وقت کی نماز، تراویح اورمحافل کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں لوگوں کی کثیرتعداد شرکت کرتی ہے۔ دنیا کے تمام مسلم ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ماہ رمضان کوبھرپورمذہبی عقیدت اورجذبے کے ساتھ گزارا جاتاہے اوریہ سماں دیدنی ہوتاہے ۔پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ وماڈل رز کمالی اورصائمہ نورنے کہا ہے کہ ماہ رمضان کا بابرکت مہینہ اللہ پاک کی جانب سے امت مسلمہ پرفرض کیا گیاہے۔ماہ نور نے کہا کہ ماہ رمضان کے مبارک مہینہ کی یہ برکتیں ہی توہیں کہ دنیابھرمیں ہر جگہ سے ’اللہ ہواکبر‘ کی صدائیں سنائی دیتی ہیں میں اس سال بھی شوبز سرگرمیاں ترک کرکے ماہ رمضان اپنی والدہ کے ہمراہ حجاز مقدس میں گذاروں گی۔محمد سلیم بزمی ،اچھی خان،راشد محمود اور عباس باجوہ نے کہاکہ امت مسلمہ عبادت کرتی ہیں اوراللہ پاک تحفے کے طورپراپنی نعمتیں نازل فرماتے ہیں۔ میگھا نے کہا کہ ہمیں ماہ رمضان کی اہمیت کوسمجھناچاہئے اوردوسروں کوبھی اس بارے بتاناچاہئے میں ماہ رمضان کے دوران شوبز سرگرمیاں ترک کرکے اپنا زیادہ وقت عبادت میں گذارتی ہوں۔موسیقاررفیق حسین،حاجی عبد الرزاق،ڈاکٹر اجمل ملک،شوکت چنگیزی،سرفراز وکی اور شامل خان نے کہا کہ ہمیں اس مبارک مہینہ میں اپنے ان بہن بھائیوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے جوایک وقت کے کھانے کوترستے ہیں۔سائرہ نسیم،سدرہ نور،رزکمالی،فائزہ اور آشا چوہدری نے کہا کہ روزہ رکھنے کافرض صرف خالی پیٹ رہ کرعبادت کرنے سے ہی پورا نہیں ہوتابلکہ اس کیلئے ہم پربہت سی دیگرذمہ داریاں آن پڑتی ہیں جن کوپوراکرنابے حد ضروری ہے۔ سٹار میکرجرار رضوی نے کہا کہ میں اللہ کے حضوردعاگوہوں کہ ماہ رمضان کی بدولت ہمارے ملک کوامن کاگہوارا بنا دے۔ اداکارہ ثناء اور نیلم منیرنے کہا کہ رمضان عبادتوں کا مہینہ ہم عبادت کے ساتھ ساتھ ڈراموں کی ریکارڈنگ میں مصروف رہتے ہیں۔احسن خان نے کہا کہ میں اس سال بھی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کا حصّہ ہوں اس کے ساتھ ساتھ تمام روضے بھی رکھوں گا۔استاد غلام حیدر خاں،ناصر چنیوٹی ،گلوکارظفر اقبال نیویارکر،نیاز خان،اے حفیظ،قیصرثناء اللہ خان اورآغا حیدر نے کہا کہ ہمارے مذہب اسلام میں روزہ فرض قراردیاگیاہے۔ سحر اورافطار کے وقت جس طرح سے امت مسلمہ اپنے دین کی عکاسی کرتی ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ تمام عمر کے لوگ ایک ساتھ بیٹھ کرروزہ افطارکرتے ہیں اورایک دوسرے کے مسائل کوبھی جان پاتے ہیں۔سید نور،سہراب افگن،،ظفر عباس،مدثر حسن قاسمی اوربابر علی نے کہا کہ ہمیں ویسے توہمیشہ ہی حقوق العباد کا خیال رکھنا چاہئے لیکن ماہ رمضان میں تواس پرخاص توجہ دینی چاہئے۔ اگرہم لوگ اپنے گھروں میں دسترخوان سجاکر اپنی فیملی کے ساتھ سحر اورافطارپراللہ کی نعمتوں کامزہ اٹھاتے ہیں توہم پریہ فرض ہے کہ ہم اپنے پڑوسیوں کا یا اپنے اردگرد رہنے والے ایسے مستحق افراد کابھی خاص خیال رکھیں جومالی مشکلات کاشکارہیں۔نرگس نے کہا کہ میں ماہ رمضان میں کسی بھی شوبز سرگرمی میں حصّہ نہیں لیتی۔شاہد ظہور،جہانزیب ،عارف بٹ ،موسیٰ خان،ڈی او پی خالد محمود،سخاوت ناز،سہیل اسلم ،ایان علی،فرح باجوہ،آصف شاہ ،شہزاد چوہدری اور ارشد چوہدری نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں اللہ کی راہ میں زیادہ سے زیادہ صدقہ اور خیرات کرنی چاہیے۔
میگھا
شاہدہ منی
سدرہ نور
سلمیٰ ندیم اورشبنم چوہدری
رز کمالی
صائمہ نور
یار محمد شمسی صابری
ظفر اقبال نیویارکر
ریما خان
جہانزیب
نواز انجم
مجاہد عباس
اچھی خان
لائبہ علی
آغا حیدر
چکرم
محمد سلیم بزمی
ڈاکٹر اجمل ملک
عمران احمد
مدثرحسن قاسمی