اقبال ٹاؤناور سبزہ زار میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، آلودگی سے بیماریا ں عام

اقبال ٹاؤناور سبزہ زار میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، آلودگی سے بیماریا ں عام

  

لاہور ( اقبال بھٹی)شہر کے مختلف مقامات پر ترقیاتی کام ختم ہو ئے کئی ماہ بیت چکے ہیں ،مگر کھدائی کو بھرا نہیں کا سکا ،جس سے متعلقہ علاقوں کے لو گوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ،کھدائی سے مٹی ہر وقت اڑتی رہتی ہے ،جس سے بچے اور بڑے سبھی مختلف بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں ان علاقوں میں علامہ اقبال ٹاؤن ، سبزازار سکیم اور ان سے ملحقہ علاقے شامل ہے ،تفصیلات کے مطابق شہر کے بیشتر علاقوں میں ترقیاتی کام کئے گئے ،جس میں زیادہ تر سوئی گیس کے نئے پائپ ڈالے گئے جو کہ کئی ماہ پہلے مکمل ہو چکے ہیں ،لوگوں نے کئی جگہوں پر اپنی مدد آپ کے تحت کھدائی کو بھر لیا ہے ، لوگوں کے گھروں کے سامنے مٹی پڑی ہے جو ہر وقت اڑتی رہتی ہے۔لوگ مقامی چیئرمینوں کے دفتر اور گھروں کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں۔اس حوالے سے جب سوئی گیس کے متعلقہ حکام سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا ،ابھی تک کچھ علاقوں میں کام ہو رہا ہے ،جب سائٹ ورک مکمل ہو جائے گا تو پھر بھرائی کا کام شروع کیا جا ئے گا ،جب ان سے دریافت کیا گیا کہ اس کام میں کتنا وقت لگ جائے گا تو انہوں نے کہاکہ باقی ماندہ کام تقریباً ایک ماہ کے عرضے میں مکمل کر لیا جائے گا اور شہریوں کی پریشانی بھی دور ہو جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -