لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی 307بس سٹاپوں کو سایہ دار بنائے گی

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی 307بس سٹاپوں کو سایہ دار بنائے گی

  

لاہور ( اپنے خبر نگار سے )لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی پارکس ایند ہارٹیکلچر اتھارٹی کے اشتراک سے شہر کے مختلف علاقوں میں موجود 307 بس سٹاپس پر شیڈ لگائے گی جس کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی نے 22 کروڑ 43 لاکھ کے فنڈز مختص کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں موجود 307 بس سٹاپس پر شیڈ لگانے کا منصوبہ تیار کیاگیاتھا۔ جس سے نہ صرف بس سٹاپ کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا بلکہ مسافروں کو سایہ دار بس سٹاپ کی سہولت بھی میسر آئے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -