نہال ہاشمی نے سنگین جرم کیا اس کا نوٹس لیا جانا چاہئے، میاں ایوب

نہال ہاشمی نے سنگین جرم کیا اس کا نوٹس لیا جانا چاہئے، میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میا ں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ابھی دو تین مرتبہ ہی جے آئی ٹی کے سامنے وزیر اعظم کے بیٹے کی پیشی ہوئی ہے اور ان کی جماعت کے سینٹر نہال ہاشمی نے جے آئی ٹی کو دھمکیاں بھی دینا شروع کردی ہیں ہمارے قائد آصف علی زرداری نے تو ان کی جماعت کی جانب سے بنائے گئے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں گیارہ سال جیل کاٹی اور نہ جانے کتنی مرتبہ عدالتوں میں بھی پیش ہوئے لیکن ہمارے کسی بھی بندے نے معزز عدلیہ کے متعلق کوئی بیان بازی نہیں کی تھی۔

اور ان کے جھوٹے مقدمات میں ہمارے لیڈر عدلیہ سے ہی بری ہوئے تھے ۔میاں محمد ایوب کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی نے سنگین جرم کیا ہے اس کا نوٹس لیا جانا چاہئے اداروں کو ڈرانا اور دھمکانا (ن) لیگ کی پرانی پالیسی ہے (ن) لیگ کا اگر دامن صاف ہے تو پھر وہ جے آئی ٹی کو کیوں دھمکیاں دے رہی ہیں وہ خاطر جمع رکھیں عنقریب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔