مسلم لیگ(ن) کرپشن میں پیپلز پارٹی سے بھی آگے نکل گئی
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے (ن) لیگ کرپشن اور لوٹ مار کرنے میں پیپلز پارٹی سے بھی دو ہاتھ آگے نکل چکی ہے ،کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والوں نے غیر ملکی ریکارڈ قرضے لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں اور آنے والی نسلوں کو گروی رکھ دیا ہے، ۔