ترقی کے دشمن مسلم لیگ(ن) کا راستہ نہیں روک سکتے،صفیہ اسحاق

ترقی کے دشمن مسلم لیگ(ن) کا راستہ نہیں روک سکتے،صفیہ اسحاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما صفیہ اسحاق نے کہا ہے کہ ہماری قیادت کے مخالف لوگ ہر وقت اسی طاق میں رہتے ہیں کہ ان کے ہاتھ کوئی بات آئے اور وہ اس کو ایشو بنا کر اپنی سیاست چمکائیں ۔ جس طرح سے سپریم کورٹ میں ہماری قیادت کو عزت ملی تھی ٹھیک اسی طرح سے ہماری قیادت کو اللہ نے جے آئی ٹی میں بھی عزت سے نوازنا ہے اور مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔
۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے مخالف ملک کے مخالف ہیں جو ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن ترقی کا یہ سفر جاری ہے اور جاری رہے گا۔