مانگا منڈی میں احترام رمضان آرڈیننس کے تحت کارروائیاں جاری

مانگا منڈی میں احترام رمضان آرڈیننس کے تحت کارروائیاں جاری

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)تھانہ مانگا منڈی کے علاقہ میں احترام رمضان آرڈیننس کے تحت کریک ڈاؤن کرکے 4روز میں تقریباً2درجن سرعام ہوٹل کھولنے والے مالکوں کے خلاف مقدمات درج کرواکر حوالات میں بند کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگا منڈی کے علاقہ میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سیدکی طرف سے تعینات مجسٹریٹ ملک محمد اعظم نے پریس کلب مانگا منڈی کے سرپرست اعلیٰ ونیشنل میڈیا کمیونٹی سنٹر کے چیئرمین ملک ممتاز حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کریک ڈاؤن جاری رہے گا تھانہ مانگا منڈی کے محرر منشی نے بتایا کہ چند ہوٹل والوں کو ڈی سی کے اجازت نامے دکھا کر چھوڑا گیا میرے خلا ف کچھ لوگ بلاوجہ پراپیگنڈہ کر رہے ہیں کام ایمانداری سے کرتا ہوں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -