سپریم کورٹ نہال ہاشمی کی دھمکیوں کا نوٹس لے،ولید اقبال

سپریم کورٹ نہال ہاشمی کی دھمکیوں کا نوٹس لے،ولید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہورکے صدر ولیداقبال کا سینیٹر نہال ہاشمی کی دھمکیوں پراپنے ردعمل میں کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے نہال ہاشمی کی دھمکیوں کا نوٹس لیں، ابھی شہزادہ حسین نواز جے آئی ٹی میں پیش ہوئے ہیں تو حکمران جماعت نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں ابھی تو نوازشریف کو بھی جے آئی ٹی میں پیش ہونا ہے۔ انکا مزیدکہنا تھاکہ حکمران ان دھمکیوں کی تردید بھی کریں تو وہ قابل گرفت ہیں کیونکہ کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)سیاسی ورکرز کی بجائے جنگجوطبیعت والوں کوپارٹی میں شامل کرتی ہے تاکہ بوقت ضرورت اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی جاسکے یا پھر ماضی کی طرح حملہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری قوتیں حکمران جماعت کو اداروں کو دھمکانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔