ریاستی ادارے کسی بھی ملک کی پہچان ہوتے ہیں،سردار حُر بخاری

ریاستی ادارے کسی بھی ملک کی پہچان ہوتے ہیں،سردار حُر بخاری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار حُر بخاری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے تنازعات کو اس نہج پر نہیں لیجانا چاہیے کہ عوام سیاستدانوں سے متنفر ہو جائیں ،ریاستی ادارے کسی بھی ملک کی پہچان ہوتے ہیں انہیں ہرگز سیاسی معاملات میں نہ لایا جائے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی افرا تفری کے باعث عوام میں بھی شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔سیاست میں ایک دوسرے پر تنقید ہونی چاہیے لیکن اسے اس نہج پر نہیں لے جانا چاہیے جس سے مجموعی طو رپر منفی اثرات مرتب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل اجاگر کرنے میں یکسر ناکام رہی ہیں ۔ سیاستدانوں کو آپس کے جھگڑوں کو اس نہج پر نہیں لیجانا چاہیے کہ عوام سیاستدانوں سے متنفر ہوجائیں۔ سردار حُر بخاری نے کہا کہ ناہید خان کی قیادت میں پیپلز پارٹی عوام کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور انشا اللہ عید الفطر کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -