آج شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی

آج شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی

  

لاہور(اپنے خبر نگار سے )لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پر جاری تعمیراتی کاموں کے دوران برقی تنصیبات کی منتقلی کے لئے آج یکم جون 2017ء کو شہر کے مختلف علاقوں میں صبح 6بجے سے دن 10بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی ۔پیکیج ون میں شامل علاقوں میں گلبہار ٹاؤن‘حاجی پارک اور ملک سٹیل شامل ہیں جبکہ پیکیج ٹو کے علاقوں میں شاہ فرید ‘جعفریہ کالونی ‘الممتاز‘نواں کوٹ‘چوبرجی پارک‘سوڈیوال‘بسطامی روڈ‘سید پور سٹوڈیو‘نوناریاں‘رستم پارک‘جناح کالونی‘ملتان روڈ‘ پونچھ روڈ‘ یونین پارک ‘ زبیر روڈ‘ راج گڑھ اور نرگس بلاک شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -