آلودگی پھیلانے والے کرشنگ یونٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا

آلودگی پھیلانے والے کرشنگ یونٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا

  

لاہور ( اپنے خبر نگار سے)صوبائی وزیر تحفظ ماحول کی خصوصی ہدایات کے تحت محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں گردو غبار پیداکرنے والے سٹون کرشنگ اور گرائینڈنگ یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیاگیاہے اس ضمن میں ڈی جی خان کے مختلف مقامات میں واقع 82سٹون کرشنگ اور 9گرائینڈنگ یونٹس کو چیک کیا گیا اور کیسز محکمہ تحفظ ماحول کے ہیڈکوارٹر کوارسال کر دئیے گئے تاکہ مالکان کے خلاف ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ماحولیاتی ٹریبونل میں کیسز کی سماعت کرکے کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

اس سلسلے میں ترجمان محکمہ تحفظ ماحول ڈائریکٹر نسیم الرحمان نے بتایا کہ یہ یونٹس علاقے میں گردو غبارپیدا کرکے ڈسٹ پالوشن کا موجب بن رہے تھے جس سے پھیپھڑوں ،گلے،سانس اوردمے کے امراض پید اہو سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان یونٹس کے مالکا ن پر ڈسٹ پالوشن کنٹرول کرنے کے لیے ویڈ سکربرز کے استعمال اور تنصیب پر زور دیا جارہا ہے ۔اس ضمن میں ان سے گفت و شنید کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -