تعلیم کی بدولت ہی معاشرے کے مسائل حل ہو سکتے ہیں،خلیل طاہر سندھو

تعلیم کی بدولت ہی معاشرے کے مسائل حل ہو سکتے ہیں،خلیل طاہر سندھو

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ تعلیم کی بدولت ہی معاشرے کے مسائل کا حل ہے اور اس کے لئے کنیئرڈ کالج لاہور میں وومن ریسورس سینٹر کا قیام ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔میں آسٹریلین گورنمنٹ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پاکستانی حکومت سے تعاون کرتے ہوئے آج خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے لاہور میں اس سینٹر کے قیام میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

اور بہت جلد اسطرح کے سینٹرز کا قیام جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں بھی وقوع پذیر ہوگا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کنیئرڈ کالج لاہور میں پاکستان میں آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کے ہمراہ وومن ریسورس سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر اقلیتی ایم پی اے کانجی رام،پرنسپل کنیئرڈ کالج میڈم رخسانہ ڈیوڈ،وائس پرنسپل ڈاکٹر نگہت خان، پریزیڈنٹ آف فیسز پاکستان جاوید ولیم اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔ آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیئے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ ایک تعلیمی ادارے میں ایسے سینٹر کی بنیاد رکھی جا رہی ہے جدھر سے معاشرے کی پسی ہوئی خواتین کو ہر طرح سے مدد فراہم کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -