بیرون ملک مقیم شوہر سے مکان کا تنازع ، شاہدرہ میں سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں 2بچوں کی ماں اور شخص قتل

بیرون ملک مقیم شوہر سے مکان کا تنازع ، شاہدرہ میں سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں ...

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)شاہدرہ کے علاقہ میں لین دین کے تنازع پر سیکیورٹی گارڈنے فائرنگ کر کے لیڈی ہیلتھ ورکر سمیت دو افراد کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا،شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،پو لیس نے نعشیں مردہ خا نہ میں منتقل کر کے زخمیو ں کو طبی امداد کے لئے ہسپتا ل میں منتقل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ میں لین دین کے تنازع پر سیکیورٹی گارڈ شیخ سعود نے فائرنگ کرکے لیڈی ہیلتھ ورکرثوبیہ اورایک شخص عالم شیرکو قتل کر دیا۔ فائرنگ سے دو راہگیر زخمی بھی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے میوہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔ گولیاں ختم ہونے پرملزم نے فرارہو نے کی کوشش کی تو شہریوں نے اسے دبوچ لیا اور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔ڈی ایس پی شاہدرہ فیصل یوسف کا کہناہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اور مقتولہ کے درمیان لین دین کا تنازع تھا اور رقم واپس نہ کرنے پرملزم نے انتہائی اقدام اٹھایا۔پولیس نے ابتدائی کارروائی مکمل ہونے پر مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جا نب مقتولہ ثوبیہ کی والدہ شہناز بیگم کا کہنا ہے کہ ثوبیہ بی بی کا شوہر اسحاق جو کہ ناروے میں رہائش پذیر ہے ،اس نے اپنی بیوی کو قتل کروایا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مکان کے تنازع کی وجہ سے اس سے قبل بھی اسحاق نے ملازم کو پیسے دے کر ثوبیہ کو قتل کروانے کا کہا لیکن اس نے آکر ثوبیہ کو بتا دیا اور عدالت میں بھی بیان دیا تھا۔ شہناز بیگم کا کہنا ہے کہ اب دوبارہ اسی نے پیسے دے کر قتل کروایا ہے۔ اسحاق نے نارو ے میں دوسری شادی کر رکھی ہے اور ثوبیہ سے مکان کے تنازع پر جھگڑا رہتا تھا۔ ثوبیہ کے بھائی اورنگ زیب نے بتایا کہ اس کی مقتولہ بہن 2 بچوں کی ماں تھی۔اسحاق کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروائیں گے۔

مزید :

علاقائی -