’’پاکستان ‘‘ کی خبر پر ایکشن ، رائیونڈ روڈ پر ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے اہلکاروں کی تعینات

’’پاکستان ‘‘ کی خبر پر ایکشن ، رائیونڈ روڈ پر ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)روزنامہ ’’پاکستان ‘‘کی خبر پر فوری ایکشن لے لیا گیا،نمائندہ روزنامہ ’’پاکستان ‘‘کی ڈی ایس پی ٹریفک مسعود احمد کے ساتھ گفتگو ، ڈی ایس پی ٹریفک نے فوری طور پر رائیونڈ روڈ تا مانگا روڈ پر ایک اے ایس آئی اور دو ملازم تعینات کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی مسعود احمد نے بتایا ہے کہ میری تعیناتی ضلع ننکانہ میں ہوئی ہے اورمجھے تین ماہ سے ضلع قصور کی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کا اضافی چارج دیا گیاہے۔ تقریباً60کلومیٹر کا سفر طے کرناممکن نہیں،قصور میں صرف تین دن منگل سے جمعرات تک ڈیوٹی پر آتا ہوں۔تقریباً3ماہ قبل ڈی ایس پی امہ سلمیٰ تعینات تھیں۔ وہ اب ایس پی کے عہدہ پر تعینات ہیں ۔ضلع قصور ٹریفک کے ڈی ایس پی کی سیٹ خالی ہے ۔دریں اثنا ضلع قصور کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایس پی کی خالی سیٹ پرفوری تعیناتی کی جائے۔

مزید :

علاقائی -