منشیات میں ملوث مجرم کو 3سال قید اور 37 ہزار روپے جرمانے کی سزا

منشیات میں ملوث مجرم کو 3سال قید اور 37 ہزار روپے جرمانے کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس ارشد مسعود نے ساڑھے 13کلو سے زائدمنشیات کے مقدمہ میں ملوث مجرم پرویز مسیح کو 3سال قید اور 37 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس کی عدالت میں اے این ایف نے ملزم پرویز مسیح کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت کو بتایا گیا اس کے قبضے سے 13کلو 600گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ عدالت میں سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ملزم اگر جرمانہ ادا نہیں کرے گا تواسے مزید 7ماہ قید کی سزابھگتنا ہوگی۔

مزید :

علاقائی -