چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کا سہولت سنٹر اور ارجنٹ سیل کااچانک دورہ

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کا سہولت سنٹر اور ارجنٹ سیل کااچانک دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کا سہولت سنٹر اور ارجنٹ سیل کا گزشتہ روزاچانک دورہ کیا،چیف جسٹس نے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات صادر کئے۔چیف جسٹس نے ارجنٹ سیل کے دورہ کے دوران خصوصی طور پر انٹر پرائز آئی ٹی سسٹم کے تحت مقدمات کی لسٹوں کا جائزہ لیا،چیف جسٹس نے موقع پر موجود سائلین اور سٹاف کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات صادر کئے،چیف جسٹس نے ضلعی عدلیہ کے حوالے سے قائم انسپکشن سیل کا بھی دورہ کیا اور اسے مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
اچانک دورہ

مزید :

علاقائی -