سول جج کے ساتھ بدتمیزی،2 وکلاء کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست

سول جج کے ساتھ بدتمیزی،2 وکلاء کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں سول جج وسیم احمد کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور جج سے فائلیں چھیننے والے 2 وکلاء کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

،یہ درخواست شاہد رانا ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سول جج وسیم احمد کی عدالت سے من پسند فیصلہ نہ آنے پر عاطف عقل خان ایڈووکیٹ اور رانا فیصل ایڈووکیٹ نے جج کو ہراساں کیا،عدالتی فائلوں اور آرڈر شیٹ کو پھاڑا اور متعلقہ مقدمے کی فائلیں اپنے ہمراہ لے گئے۔

سول جج

مزید :

علاقائی -