لومیرج کرنیوالی لڑکی شوہر کو چھوڑ کر والدین کے ہمراہ جانے پر راضی

لومیرج کرنیوالی لڑکی شوہر کو چھوڑ کر والدین کے ہمراہ جانے پر راضی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (نامہ نگارخصوصی )پسند کی شادی کرنے والی لڑکی نے لاہور ہائی کورٹ کے روبرو اپنے والدین کے ساتھ جانے پر راضی ہو گئی ،لڑکی کے واپس آنے پروالدین نے بیٹی کو گلے لگا لیا ، لڑکی کی والدہ کے خوشی سے آنسو نکل آئے اور وہ اپنی بیٹی کو چومتی اور پیار کرتی رہی۔ درخواست گزار الطاف حسین نے عدالت میں اپنے خلاف اغواء کے مقدمے کو چیلنج کررکھا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس نے رمشا سے محبت کی شادی کی ہے اور اسے اغواء نہیں کیا جبکہ لڑکی کے والدین نے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے، سماعت کے دوران پسند کی شادی کرنے والی رمشا نے بیان دیا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہے ۔

مزید :

علاقائی -