قائم مقام آئی جی پنجاب کوتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے قائم مقام آئی جی پنجاب کوتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے عثمان خٹک سے22جون کوجواب طلب کرلیاہے۔ قائم مقام آئی جی کے خلاف توہین عدالتوں کی درخواستوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے۔ جسٹس سید کاظم رضا شمسی نے محمد اسلم خان کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست گزارکی جانب سے احسن بھون ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیاکہ ہائیکورٹ نے سرگودھا میں ہونے والے قتل کی تفتیش تبدیل کرنے کے لئے آئی جی پنجاب کودرخواست گزارکی زیرالتواء درخواست پرفیصلہ کرنے کاحکم دیاتھا جس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔