اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے خلاف دائر100سے زائددرخواستیں خارج

اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے خلاف دائر100سے زائددرخواستیں خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے درآمدی اشیاء پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے خلاف دائر100سے زائددرخواستیں خارج کر دیں۔جسٹس عائشہ اے ملک نے گزشتہ روز یہ فیصلہ تنویر احمد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سنایا ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ٹیکس یا ڈیوٹی عائد کرنا حکومت کا پالیسی معاملہ ہے اور عدالت کو پالیسی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے، درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درآمدی اشیاء پر پہلے ہی ٹیکس ادا کرتے ہیں، ایک ٹیکس کی موجودگی میں دوہرا ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا ،درآمدی اشیاء پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کالعدم کی جائے۔
اینٹی ڈمپنگ

Back to Conversion T

مزید :

علاقائی -