توہین عدالت کی درخواست، سائلہ کی انصاف کے لئے دہائی
لاہور(نامہ نگار خصوصی)توہین عدالت کی درخواست میں چیف سیکرٹری کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر خاتون سائلہ کی انصاف کے لئے دہائیاں،کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی جھولیاں اٹھا کر چیف سیکرٹری پنجاب کو بدعائیں دیتی رہی ۔ جسٹس مسعود عابد نقوی نے کیس کی سماعت کی۔برطرف ایسویسی ایٹ پروفیسر رخسانہ مرز نے عدالت کو بتایا کہ اسے شوکاز نوٹس دئیے بغیر نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ نے برطرف خاتون کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جو کہ ریکارڈ پر موجود نہیں۔عدالت نے چیف سیکرٹری کو جواب داخل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کی تو خاتون دلبرداشتہ ہو کر کمرہ عدالت سے باہر نکلی اور انصاف کی دہائیاں دینا شروع ہو گئی۔
دہائی