10ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

10ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر چوری ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث 10ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید اقبال نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو 12ستمبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔گارڈن ٹاؤن پولیس نے ملزمان اویس ، نصیر، آصف مقبول، عابد علی، مصنف علی،نعیم ربانی اور اشفاق سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا۔

مزید :

علاقائی -