وزیر اعظم کا نہال ہاشمی سے ملنے سے انکار

وزیر اعظم کا نہال ہاشمی سے ملنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نہال ہاشمی پارٹی ڈسپلن اور غیرذمہ دارانہ بیان پر تحریری وضاحت پیش کرنے کے لیے وزیراعظم ہاوس گئے مگر وزیراعظم نہ ملے۔مسلم لیگ ن کے سینیٹرنہال ہاشمی کو جے ا?ئی ٹی کے خلاف بیان لے ڈوبا، میاں محمد نواز شریف نے بطور پارٹی صدر طلب کر لیا،وہ پہنچے مگر پارٹی کے قائد نے ان سے ملاقات نہ کی۔وزیراعظم کی ہدایت پر پارٹی ترجمان ڈاکٹر ا?صف کرمانی نے نہال ہاشمی سے ملاقات کی اور انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا۔ذرائع کیمطابق آصف کرمانی نے وزیراعظم کی سخت ناراضی اور تنبیہ کا پیغام بھی دیاجس پر نہال ہاشمی نے وضاحت دی کہ غلطی ہوگئی۔تاہم ترجمان مسلم لیگ ن نے ان کی وضاحت مسترد اور پارٹی رکنیت فوری معطل کر دی،وزیراعظم کی طرف سے ہدایت بھی ا? گئی کہ نہال ہاشمی سینیٹ سے بھی استعفا دے دیں۔نہال ہاشمی نے ڈاکٹر ا?صف کرمانی کے ساتھ جاکر سینیٹ ا?فس میں استعفا جمع کرادیا،استعفے میں لکھا ہے کہ وہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر استعفا دے رہے ہیں ، فوری منظور کیا جائے۔اب چیئرمین سینیٹ استعفے کا جائزہ لینے کے بعد نہال ہاشمی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے اسے الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے

مزید :

صفحہ اول -