عالمی رہنما براہ راست میرے موبائل فون پررابطہ کرسکتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

عالمی رہنما براہ راست میرے موبائل فون پررابطہ کرسکتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

  

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف عالمی رہنماوں کو اپنا موبائل فون نمبر دیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ انھیں براہ راست کال کر سکتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایک غیر معمولی پیشکش ہے جو کہ سفارتی پروٹوکول کے منافی ہے اور اس نے امریکی کمانڈر انچیف کے رابطوں کی سلامتی اور رازداری پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ایسے امور سے براہ راست واقفیت رکھنے والے سابق اور موجودہ امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ نے کینیڈ ااور میکسیکو کے رہنماوں سے کہا وہ ان سے ان کے موبائل فون پر رابطہ کریں۔حکام کے بقول اس پیشکش سے فی الوقت کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے استفادہ کیا ہے۔ٹرمپ نے رواں ماہ کے اوائل میں فرانس کے نو منتخب صدر ایمانیؤل میکخواں کو جب مبارکباد کے لیے فون کیا تو ان سے بھی اپنے فون نمبرز کا تبادلہ کیا۔یہ بات ایک فرانسیسی عہدیدار نے بتائی لیکن انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ آیا میکخواں اس نمبر پر کال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں یا نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -