حسین نواز آج دوبارہ طلب ، حسن نواز کو بھی جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا سمن موصول

حسین نواز آج دوبارہ طلب ، حسن نواز کو بھی جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا سمن موصول

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کو آج دوبارہ طلب کر لیا ہے جبکہ حسن نواز کو بھی جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا سمن موصول ہو گیاہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر پانامہ کیس کی تفتیش میں مصروف جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کوآج دوبارہ طلب کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق حسین نواز جے آئی ٹی کو مطلوب متعلقہ دستاویزات پیش کریں گے۔ دوسری جانب جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے دوسرے صاحبزادے حسن نواز کے سمن بھی جاری کر دیئے ہیں اورحسن نواز کو بھی جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا سمن موصول ہوگیا ہے یاد رہے وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز دو بار پہلے بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں پہلے روز انہوں نے دو گھنٹے جے ٹی آئی کے سوالوں کے جوابات دیئے اور تیسری بار پیشی پر جے آئی ٹی نے تقریباً ساڑھے چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ۔ادھر جے آئی ٹی نے ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفرحجازی کو بھی طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے ظفرحجازی سے پاناماکیس اور آف شورکمپنیوں کی تحقیقات سے متعلق سوالات کئے جائیں گے ۔ترجمان ایس ای سی پی کا اس حوالے سے کہنا ہے دوپہر2 بجے تک جے آئی ٹی کی طرف سے کوئی سمن موصول نہیں ہواتھا،رمضان کے باعث دفتری اوقات دوپہر2 بجے تک ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے جے آئی ٹی سے تعاون کیلئے4 افسران پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،چاروں افسران بلال رسول کے نامزد کردہ ہیں۔ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفرحجازی رواں ہفتے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوجائیں گے ۔

حسین نواز طلبی

مزید :

صفحہ اول -