پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ،ترجمان افغان کرکٹ بورڈ

پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ،ترجمان افغان کرکٹ بورڈ

  

کابل ( ما نیٹر نگ ڈیسک)افغانستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان فرید ہوتک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچز کھیلنے کا اب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا ، باہمی میچز کھیلنے کا کوئی بھی معاہدہ ہوا تو اس میں سب سے پہلے افغان عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے فرید ہوتک کا کہناتھا کہ ابھی تک افغانستان میں سوشل میڈیا پر نو کرکٹ ود پاکستان کا ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچز کھیلنے کے اعلان پر افغان بورڈ کے چیئرمین عاطف مشعل کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اگر باہمی میچز کھیلنے کا کوئی بھی معاہدہ ہوا تو اس میں سب سے پہلے افغان عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔

ترجمان افغان کرکٹ بورڈ

مزید :

علاقائی -