سینیٹر نہال ہاشمی نے ذاتی حیثیت میں بیان دیا،گور نر سندھ
اسلام آباد (این این آئی)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے سینیٹر نہال ہاشمی نے ذاتی حیثیت میں بیان دیا، کراچی کے حالات بہتر ہیں، بین الاقوامی سرمایہ کار کراچی آ رہے ہیں، شنگھائی پاور معاہدہ کے تحت کراچی میں 9 ارب ڈالر کی سرمایا کاری کریگی۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انکامزید کہنا تھا دنیا بھرمیں عدالتوں کے جج صاحبان اور تفتیش کرنے والوں پر اعتراضات اٹھائے جاتے ہیں اس حوالے سے روایات موجود ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف پاناما کیس میں خود متاثر ہیں اس کے باوجود انہوں نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کسی کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنائی، اس کو قبول کیا گیا۔ اپوزیشن کو پارلیمنٹ کے اندر بجٹ پر بحث کرنی چا ہئے ، اپنی سفارشات دینی چاہئیں،گزشتہ چار سال کے دوران کراچی کے حالات بہت بہتر ہوئے ہیں، بیرونی دنیا سے سرمایا کار پاکستان آ رہے ہیں۔ کراچی میں کے الیکٹرک بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے، اس حوالے سے چین کی ایک کمپنی شنگھائی پاور کے ساتھ 9 بلین روپے کی سرمایا کاری کا معاہدہ ہوا ہے جس سے توانائی کے بحران پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔
گور نر سندھ