عمران خان سے ایک ایک پیسے کا حساب لے کر جھوٹ بے نقاب کرینگے : مسلم لیگ (ن)

عمران خان سے ایک ایک پیسے کا حساب لے کر جھوٹ بے نقاب کرینگے : مسلم لیگ (ن)

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہاہے کہ عمران خان سے ایک ایک پیسے کا حساب لے کر ان کے جھوٹوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرینگے ۔صحافیوں سے گزشتہ روز بات چیت کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہاکہ میڈیا اس بات کا گواہ ہے کہ عمران خان نے نیازی آف شور کمپنی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمپنی بنائی انھوں نے ہے تاہم اسکی ڈائریکٹر 2بہنیں عظمی اور علیمہ صاحبہ ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان بینکوں،ٹیلی ویژن پروگرامز اور نجی محفلوں میں ان کی ملکیت کا اعتراف کرنے کے باوجود اب انکاری ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ہم عمران خان سے ایک ایک پیسے کا حساب لیں گے اور ان کے جھوٹ عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اب عمران خان سے ان کی بہنوں کی یورپ اور دبئی میں پراپرٹی کا حساب لیا جائے گا پھر جے آئی ٹی بنے گی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹ پکڑے گئے ہیں انہیں اب حساب دینا ہوگا۔ دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان قوم کے سامنے احتساب نہیں کرا رہے، عمران خان عدالتوں سے مفرور ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کے اشتہاری ہونے اور توہین عدالت پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن میں 15بار موقع دیا گیا ہے جبکہ ہم نے اداروں کے سامنے سرتسلیم خم کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ریفرنس کے ساتھ بات کرتے ہیں، ان کے خلاف اگر توہین عدالت کی درخواست آتی ہے تو ان کی طرح نہیں بھاگوں گا۔مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان نے جب وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف کیس کیا تو انھوں نے کہا کہ ثبوت دینا ان کا کام نہیں، ثبوت دینا اس کا کام ہے جس پر الزام لگایا گیا ہے تاہم آج جب حنیف عباسی نے ان کے خلاف کیس کیا ہے تو اپنی باری پر کہتے ہیں کہ میرا کام ثبوت دینا نہیں ہے۔ طلال چودھری نے مزید کہا کہ حنیف عباسی کا کیس فیصلہ کن ثابت ہوگا۔

مسلم لیگ(ن)

مزید :

علاقائی -